0
Monday 3 May 2021 00:54

کورونا وائرس کی تیسری لہر، 4 ٹرینوں کے آپریشنز معطل

کورونا وائرس کی تیسری لہر، 4 ٹرینوں کے آپریشنز معطل
اسلام ٹائمز۔ ریلوے نے کورونا وائرس اور مسافروں کی کمی وجہ سے 4 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور مسافروں کی کمی کے پیش نظر  4 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، ملتان، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق معطل کی گئی ٹرینوں میں جناح ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور گرین لائن ایکسپریس شامل ہے۔ جب کہ سرسید ایکسپریس کراچی کینٹ سے براستہ فیصل آباد اور لاہور ہوکر راولپنڈی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 930388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش