0
Friday 19 Aug 2011 16:54

عرب ممالک میں موبائل نیٹ ورکس کے ذریعے اسرائیل کی جاسوسی سرگرمیاں

عرب ممالک میں موبائل نیٹ ورکس کے ذریعے اسرائیل کی جاسوسی سرگرمیاں
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق مصر میں گرفتار ہونے والے اردن نژاد اسرائیلی جاسوس بشار ابراہیم ابوزید سے پولیس کی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل تمام عرب ممالک خاص طور پر مصر، شام، سعودی عرب، یمن، لیبیا، الجزائر، لبنان اور عراق میں موبائل فون نیٹ ورکس اور سم کارڈز کے ذریعے وسیع پیمانے پر جاسوسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
ابوزید نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے پے رول پر تھا اور اسے مختلف جگہوں پر انتہائی حساس قسم کے آلات نصب کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جنکے ذریعے موساد آفیسرز مصر اور دیگر عرب ممالک میں حکومتی اہلکاروں اور عام شہریوں کی ٹیلی فون پر گفتگو کو سن سکتے تھے۔ اسے نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر مصر کی فوجی تنصیبات اور حساس مقامات کی تصاویر اسرائیل بھیج چکا ہے۔
اردنی نژاد اسرائیلی جاسوس کا دوسرا ساتھی اوفیر ھراری ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا اور مفرور حالت میں ہے۔
دوسری طرف التوفیق نیوز چینل نے رپورٹ شائع کی ہے جسکے مطابق اسرائیل کافی عرصے سے عرب اور اسلامی ممالک میں موبائل فون نیٹ ورکس کی جاسوسی میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے بھی اس کام کیلئے اسرائیل کو انتہائی ترقی یافتہ الیکٹرونک سسٹم مہیا کیا ہے جسکے ذریعے صہیونیستی رژیم نے عرب اور اسلامی ممالک میں انجام پانے والی تمام الیکٹرونک سرگرمیوں پر اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے تمام ٹیلی فون مکالمات کو سنا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 93041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش