QR CodeQR Code

چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ کی شیعہ علماء کونسل کے راہنماوں سے ملاقات

بازاروں میں خریداری جاری ہے، عزاداری پر پابندی کیوں؟ سبطین سبزواری

3 May 2021 09:11

ایس یو سی پنجاب کے صدر نے کہا کہ حکومت نے کرونا ایس او پیز پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، بازار کھلے ہیں، سستے رمضان بازاروں میں کھوئے سے کھویا چھلتا ہے، مارکیٹوں میں خواتین ہزاروں کی تعداد میں بچوں سمیت عید کی خریداری کر رہی ہیں، وہاں کوئی روک ٹوک نہیں، لیکن حکومت کو صرف عزاداری کے پروگراموں میں کرونا نظر آتا ہے؟۔


اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین کی شیعہ علماء کونسل کے راہنماوں سے ملاقات، یوم علیؑ کی مجالس اور جلوس کرونا ایس او پیز کے تحت کرنے کی اپیل کی۔ تفصیلات کے مطابق کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم نے شیعہ علما کونسل کے صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری اور ایس یو سی لاہور کے صدر قاسم علی قاسمی سے ملاقاتیں کیں۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ یہ وقت انسانیت کی خدمت اور انسانیت کے بچاو کا ہے، کرونا وائرس نے ہر مذہب و مسلک اور ملک پر حملہ کیا ہے۔
 
علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومت نے کرونا ایس او پیز پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، بازار کھلے ہیں، سستے رمضان بازاروں میں کھوئے سے کھویا چھلتا ہے، مارکیٹوں میں خواتین ہزاروں کی تعداد میں بچوں سمیت عید کی خریداری کر رہی ہیں، وہاں کوئی روک ٹوک نہیں، لیکن حکومت کو صرف عزاداری کے پروگراموں میں کرونا نظر آتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یوم علیؑ کی مجالس اور جلوس حکومتی ایس او پیز کے مطابق ہونگے۔ اس موقع پر علامہ اصغر عارف چشتی، قاری خالد محمود، چودھری صغیر عباس ورک بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 930417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930417/بازاروں-میں-خریداری-جاری-ہے-عزاداری-پر-پابندی-کیوں-سبطین-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org