QR CodeQR Code

پی پی اور نواز لیگ سمیت کسی سے رابطہ نہیں ہوا، جہانگیر ترین

3 May 2021 10:02

بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ان کے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مجھے کارکنوں سمیت بہت سے لوگ فون کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز سمیت ہمارا کسی کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا ہے۔ بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ان کے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ جہانگیر ترین نے بتایا کہ ایک سال سے تفتیش جاری ہے، ہم تفتیش سے نہیں بھاگتے اور نہ کبھی کہا کہ کیس ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کیس کرمنل نہیں ہے، کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کردار نہیں ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے ساتھ لوگ ہیں، میرے دوست ہیں، سب کو صاف معلوم ہو رہا ہے کہ یہ جو کیس ہو رہے ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شاہ محمود قریشی کے بیان پر کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر آج ہوئی سماعت میں عدالت نے دونوں رہنماؤں کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 930425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930425/پی-اور-نواز-لیگ-سمیت-کسی-سے-رابطہ-نہیں-ہوا-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org