QR CodeQR Code

حکومتی پالیسیاں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں، سراج الحق

3 May 2021 10:27

منصورہ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کو فوری طور پر مسترد کرے اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی سزا پر عمل درآمد کو قانون کے مطابق  یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومتی پالیسیوں کو کورونا سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔ منصورہ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں ملکی سالمیت کے لیے تشویشناک اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں،کشمیر کے حوالے سے کسی سودہ بازی اور قومی موقف سے انحراف ناقابل قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کو فوری طور پر مسترد کرے اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی سزا پر عمل درآمد کو قانون کے مطابق  یقینی بنایا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا جس میں اقلیتوں سمیت ہر طبقہ کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 930439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930439/حکومتی-پالیسیاں-کورونا-سے-زیادہ-خطرناک-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org