QR CodeQR Code

چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 11 افراد ہلاک

3 May 2021 10:35

میڈیا کے مطابق ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ بھی ہوا سے گھوم گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر نین ٹونگ میں انڈوں جتنے اولے برسے جبکہ ہواؤں کے جھکڑ نے ہورڈنگز، درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے۔ مختلف حادثات میں گیارہ افراد جان سے گئے جبکہ سو سے زیادہ زخمی بھی ہوئے۔ میڈیا کے مطابق ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ بھی ہوا سے گھوم گیا۔


خبر کا کوڈ: 930440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930440/چین-میں-طوفانی-بگولوں-نے-تباہی-مچا-دی-11-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org