QR CodeQR Code

بھارت میں مسلسل 12ویں روز 3 لاکھ سے زائد نئے کورونا کیسز

3 May 2021 11:39

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 68 ہزار 147 نئے کورونا کیس درج کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے اور پیر کو ایک بار پھر ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ کورونا کیس سامنے آگئے، جبکہ تقریباً ساڑھے تین ہزار اموات بھی ہوئیں۔ یہ مسلسل 12واں دن ہے جب بھارت میں کورونا انفیکشن کے 3 لاکھ سے زیادہ کیس درج کیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 68 ہزار 147 نئے کورونا کیس درج کیے گئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1 کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ اس عرصہ کے دوران 3417 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 959 ہوگئی ہے۔ ادھر وادی کشمیر میں گذشتہ دو دنوں کے دوران 7 ہزار 403 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ 88 افراد فوت ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 930443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930443/بھارت-میں-مسلسل-12ویں-روز-3-لاکھ-سے-زائد-نئے-کورونا-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org