0
Monday 3 May 2021 12:32

حساس ادارے غیر جانبدار ہوجائیں تو دھاندلی نہیں ہوگی، احسن اقبال

حساس ادارے غیر جانبدار ہوجائیں تو دھاندلی نہیں ہوگی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ حساس ادارے غیر جانبدار ہو جائیں تو دھاندلی نہیں ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی قانون میں کوئی بڑا سقم نہیں ہے اور  انتخابی اصلاحات کا مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو غیر جانبدار ہونا ہو گا جس کے لیے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے، حساس ادارے غیر جانبدار ہو جائیں تو دھاندلی نہیں ہو گی۔ احسن اقبال کے اس نقطے پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں میں نظم و ضبط نہ ہونے کہ وجہ سے لوگ پارٹیاں چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلے جاتے ہیں، کسی ادارے کے پریشر میں پارٹی نہیں چھوڑی جا سکتی اور  اس بات کا دھاندلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پریشر کوئی ادارہ نہیں صرف حلقے کے عوام ڈال سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش