?>?> ایم ڈبلیو ایم چنیوٹ کے سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین بخاری گرفتار - اسلام ٹائمز
0
Monday 3 May 2021 13:58

ایم ڈبلیو ایم چنیوٹ کے سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین بخاری گرفتار

ایم ڈبلیو ایم چنیوٹ کے سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین بخاری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مجلسِ وحدتِ مسلمین چنیوٹ کے سیکرٹری سیاسیات سید عاشق حسین بخاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ سید عاشق حسین بخاری کو انسدادِ دہشتگردی کورٹ فیصل آباد نے فورتھ شیڈول کے ایک مقدمے میں سزا سنائی۔ عدالت نے فورتھ شیڈول کی مبینہ خلاف ورزی پر سید عاشق حسین بخاری کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر پولیس نے عاشق حسین بخاری کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ چنیوٹ پولیس نے عاشق حسین بخاری کیخلاف 14 اگست کو یوم آزادی کی مناسبت سے ’’جشن آزادی ریلی‘‘ میں شرکت کرنے پر مقدمہ قائم کیا تھا۔ عاشق حسین بخاری پاکستانی پرچم تھامے جشن آزادی ریلی میں شریک ہوئے تھے۔ ریلی کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 930481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش