QR CodeQR Code

لاہور سمیت پنجاب کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دیدی گئی

3 May 2021 15:02

ایک مسجد میں صرف دو افراد ایس او پیز کے تحت اعتکاف کر سکیں گے۔ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دو صحتمند افراد ایک مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے، جبکہ معتکفین کو میٹرس، صابن، تکیہ، جائے نماز سمیت دیگر ضروری اشیاء گھر سے لانا ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لاہور سمیت پنجاب کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دیدی گئی۔ ایک مسجد میں صرف دو افراد ایس او پیز کے تحت اعتکاف کر سکیں گے۔ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دو صحتمند افراد ایک مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے، جبکہ معتکفین کو میٹرس،  صابن، تکیہ، جائے نماز سمیت دیگر ضروری اشیاء گھر سے لانا ہوں گی۔
 
اسی طرح اعتکاف کے دوران سماجی فاصلے کیساتھ ساتھ ماسک کا پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معتکفین کی طبیعت خراب ہونے پر فوری مسجد انتظامیہ کیساتھ رابطہ کرکے محکمہ صحت کو آگاہ کیا جائیگا۔ لاہور میں آج پانچ ہزار پانچ سو مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھ جائیں گے۔ علماء نے حکومت کی جانب سے اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دیئے جانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930493/لاہور-سمیت-پنجاب-کی-مساجد-میں-اعتکاف-بیٹھنے-اجازت-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org