QR CodeQR Code

وزیراعلٰی پنجاب سے فردوس عاشق کی ملاقات، سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ کی رپورٹ دی

3 May 2021 16:39

ملاقات میں فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار میں ناقص اشیائے ضروریہ کے حوالے سے وزیراعلٰی کو بریف کیا۔ وزیراعلٰی عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسی کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انتظامیہ فیلڈ میں نکل کر بھی آگاہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی اور سیالکوٹ رمضان بازار میں پیش آنے والے واقعے سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری سے رمضان بازار کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے بھی شرکت کی۔ فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار میں ناقص اشیائے ضروریہ کے حوالے سے وزیراعلٰی کو بریف کیا۔ وزیراعلٰی عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسی کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انتظامیہ فیلڈ میں نکل کر بھی آگاہ کرے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ بارے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء کی فروخت پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو جھاڑ پلا دی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 930514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930514/وزیراعل-ی-پنجاب-سے-فردوس-عاشق-کی-ملاقات-سیالکوٹ-رمضان-بازار-واقعہ-رپورٹ-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org