QR CodeQR Code

سندھ، نجی اسپتال اور لیبارٹریاں کورونا ویکسین لگانے کی اجازت کے منتظر

3 May 2021 16:50

اس وقت سندھ حکومت نے صرف 3 نجی اسپتالوں کو ویکسینیشن کی اجازت دی ہے، ان 20 سے زائد نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈریپ، این سی او سی اور گورنمنٹ کی تمام پروٹوکول پر پورا اترنے کے باوجود اجازت نہیں دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں کورونا حفاظتی ویکسین کی طلب میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، دوسری جانب 20 سے زائد نجی اسپتالوں، لیبارٹریز نے بھی حکومت سندھ کو اپنے اپنے اسپتالوں میں ویکسین لگانے کیلئے اجازت کی درخواست دے رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان 20 نجی اسپتالوں کو ویکسینشن سینٹر کے قیام کی منظوری نہیں دی جا سکی۔ اس وقت سندھ حکومت نے صرف 3 نجی اسپتالوں کو ویکسینیشن کی اجازت دی ہے، ان 20 سے زائد نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈریپ، این سی او سی اور گورنمنٹ کی تمام پروٹوکول پر پورا اترنے کے باوجود اجازت نہیں دی گئی۔ ان نجی ادراروں کی جانب سے متعدد بار درخواست بھی دی جا چکی ہیں، لیکن صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ان نجی اسپتالوں میں ویکسینشن لگانے کیلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے جا سکے، جس کی وجہ سے ان نجی شعبوں میں ویکسینشن کی خریداری ممکن ہو رہی۔

ماہرین صحت کی مطابق کہ ویکسینشن صحت کی دیکھ بھال کا ایک بنیادی حصہ ہے۔ ویکسین صحت مند افراد کو لگائی جا رہی ہے اور یہی افراد دوسرے کوویڈ کے مریض کی بھی خدمت کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ بھی خطرے سے دوچار ہیں۔ کراچی میں خالق دینا ہال، آرٹس کونسل، پی ایم اے ہاؤس وغیرہ میں ویکسینشن کا عمل جاری ہے۔ جبکہ نجی اداروں کو یہی ویکسین بھاری قیمت پر بھی لگائی جا رہی ہے۔ ان ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں کم از کم ایک ہزار نجی ویکسینیشن مراکز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ماہرین نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ جن نجی اسپتالوں اور لیباریٹریوں نے اپنے اپنے اسپتالوں میں کوویڈ ویکسینشن سینٹرزکے قیام کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر منظوری دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 930517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930517/سندھ-نجی-اسپتال-اور-لیبارٹریاں-کورونا-ویکسین-لگانے-کی-اجازت-کے-منتظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org