0
Monday 3 May 2021 17:01

سندھ حکومت نے بجٹ کی تیاری میں عوام سے تجاویز مانگ لیں

سندھ حکومت نے بجٹ کی تیاری میں عوام سے تجاویز مانگ لیں
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے بجٹ تیاری میں عوام کی شراکت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں پہلی بار عوام کے پیسے سے عوامی بجٹ کی تیاری کی جا رہی ہے، اور تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ حکومت نے بجٹ کی تیاری میں عوام کی شراکت کا فیصلہ کیا ہے، شہریوں کی تجاویز پر سندھ میں مالی سال 22- 2021ء کے بجٹ میں آراء کو شامل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے شہریوں سے تجاویز کیلئے سندھ حکومت نے پرفارما تیار کیا ہے اور فارم محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے شہریوں سے بجٹ سازی پر جو تجاویز طلب کی ہیں، ان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے ترجیحی شعبوں و محصولات کے بارے میں تجاویز مانگی گئی ہیں، سب سے زیادہ بجٹ مختص کرنے کیلئے دس شعبوں میں شہریوں سے رائے مانگی گئی ہیں۔ سندھ حکومت نے شہریوں سے ’سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بڑھانے کیلئے اساتذہ کی تعداد بڑھانے، درسگاہوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال کی بہتری، صحت عامہ اور دیہی ترقی سے متعلق اور ٹیکس وصولیوں کیلئے موبائل ایپلیکشن، ویب پورٹل میں سے کون سے طریقہ اپنایا جائے‘ پر تجاویز طلب کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش