QR CodeQR Code

کورونا روک تھام، عید پر تفریحی مقامات مکمل بند کرنے کی سفارش

3 May 2021 17:10

ٹاسک فورس نے سی ویو روڈ، ساحل سمندر جانے والی سڑکوں کو بند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں قانون نافذ کرنے والوں کی مدد سے مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں قائم ٹاسک فورس نے عید سے پہلے لاک ڈاؤن سخت کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ویو روڈ اور ساحل سمندر جانے والی سڑکوں کو بند کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی روک تھام سے متعلق سندھ میں قائم ٹاسک فورس کی سفارشات سامنے آگئیں، جس میں کہا گیا ہے کہ عید سے پہلے لاک ڈاؤن سخت کیا جائے اور عید کے دنوں میں تفریحی مقامات مکمل بند کیے جائیں۔ ٹاسک فورس نے سی ویو روڈ، ساحل سمندر جانے والی سڑکوں کو بند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں قانون نافذ کرنے والوں کی مدد سے مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یوم علیؑ و دیگر جلوسوں پر این سی او سی پابندی پر عملدرآمد ہوگا اور این سی او سی نے جو فیصلے کیے ہیں، ان پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا، سندھ حکومت کی جانب سے ٹاسک فورس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930521/کورونا-روک-تھام-عید-پر-تفریحی-مقامات-مکمل-بند-کرنے-کی-سفارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org