QR CodeQR Code

طلال چوہدری کی فردوس عاشق کی اے سی کو جھاڑ پلانے کی مذمت

3 May 2021 17:28

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی راہنماء نے کہا کہ حکومت عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکی۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی کا کونسلر جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ کا مدعی ہے۔ طلال چوہدری نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے الیکشن میں تھیلے کھولے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وہ صوبائی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے کچھ نہیں کرسکی۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی کا کونسلر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ کا مدعی ہے۔ طلال چوہدری نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے الیکشن میں تھیلے کھولے جائیں۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ بلاول صاحب آپ تھیلے کھلوانے کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار میں ناقص اشیاء خورد و نوش کی فروخت اور خواتین کی شکایات پر اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو جھاڑ پلا دی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 930522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930522/طلال-چوہدری-کی-فردوس-عاشق-اے-سی-کو-جھاڑ-پلانے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org