QR CodeQR Code

مصطفیٰ کمال الطاف حسین کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ

3 May 2021 18:34

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں، مصطفیٰ کمال کی زبان سیاسی نہیں ہے، مصطفیٰ کمال اپنی زبان سے اپنی تربیت کا پتہ بتا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر ان کے پاس جائیں، ایم کیو ایم کا سارا گند پی ایس پی میں چلا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال الطاف حسین کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی زبان سیاسی نہیں ہے، مصطفیٰ کمال اپنی زبان سے اپنی تربیت کا پتہ بتا رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 930532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930532/مصطفی-کمال-الطاف-حسین-کے-جانشین-بننے-کی-کوشش-کررہے-ہیں-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org