0
Monday 3 May 2021 18:34

مصطفیٰ کمال الطاف حسین کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ

مصطفیٰ کمال الطاف حسین کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر ان کے پاس جائیں، ایم کیو ایم کا سارا گند پی ایس پی میں چلا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال الطاف حسین کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی زبان سیاسی نہیں ہے، مصطفیٰ کمال اپنی زبان سے اپنی تربیت کا پتہ بتا رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 930532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش