0
Monday 3 May 2021 18:38

گورنر سندھ کی مصطفیٰ کمال کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بیان سے متعلق تردید

گورنر سندھ کی مصطفیٰ کمال کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بیان سے متعلق تردید
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید کی گئی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لئے مجھ سے ملاقات کی، میں مصطفیٰ کمال کے گھر کبھی نہیں گیا۔

دوسری جانب مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لئے گورنر سندھ نے ان سے ملاقات کی، گورنر سندھ انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سات ماہ قبل گورنر سندھ نے ان سے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں بولو۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے، میرے خلاف بلدیہ ٹاؤن میں تحریک انصاف نے مہم چلائی۔
خبر کا کوڈ : 930533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش