QR CodeQR Code

گورنر سندھ کی مصطفیٰ کمال کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بیان سے متعلق تردید

3 May 2021 18:38

ایک بیان میں عمران اسماعیل نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لئے مجھ سے ملاقات کی، میں مصطفیٰ کمال کے گھر کبھی نہیں گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید کی گئی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لئے مجھ سے ملاقات کی، میں مصطفیٰ کمال کے گھر کبھی نہیں گیا۔

دوسری جانب مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لئے گورنر سندھ نے ان سے ملاقات کی، گورنر سندھ انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سات ماہ قبل گورنر سندھ نے ان سے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں بولو۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے، میرے خلاف بلدیہ ٹاؤن میں تحریک انصاف نے مہم چلائی۔


خبر کا کوڈ: 930533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930533/گورنر-سندھ-کی-مصطفی-کمال-کے-پی-ٹی-آئی-میں-شمولیت-بیان-سے-متعلق-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org