0
Monday 3 May 2021 18:43

خدانخواستہ صورتحال بگڑی تو مزید سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں، مرتضی وہاب

خدانخواستہ صورتحال بگڑی تو مزید سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں، مرتضی وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا  ہے کہ خدانخواستہ صورتحال بگڑی تو مزید سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کی تیسری لہر اور پابندیوں کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، مزید پابندیوں سے بچنے کے لئے شہری حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ شہری اور تاجر برادری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے، ریستوران کو اجتماعی دعوتوں کے لئے استعمال کرنے کی شکایات ہیں، دکانیں چھ بجے کے بعد بھی کھلی رکھنا حکومتی ہدایات کے خلاف ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ اپنے، اپنے اہل خانہ اور پورے ملک کے شہریوں کے تحفظ کے لئے خدارا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت اور قانون نافز کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں، وباء پر قابو پانے کے لئے حکومت کو عوام کا تعاون درکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 930534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش