QR CodeQR Code

بلاول بھٹو نے انتخابی اصلاحات پر حکومت سے تعاون کا عندیہ دیدیا

3 May 2021 18:45

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات تھی، جو تاریخ میں سب سے زیادہ تھی، اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے دور رکھیں تو فائدہ ہوگا، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا جبکہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے، لہذا جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں، ان کیلئے تیار ہیں۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی بھی ضرورت ہے، جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں، ان کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات سے متعلق کردار ادا کرسکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ (ن) لیگ نے ایک سیٹ ہاری ہے تو چاہ رہی ہے کہ فوج مداخلت کرے، (ن) لیگ کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ مطالبہ ہے کہ پولنگ باکسز فوج کے حوالے کیے جائیں، اس سے الیکشنز بھی متنازع ہوتے ہیں اور فوج بھی متنازع ہوتی ہے، البتہ (ن) لیگ کے پاس اگر کوئی ٹھوس ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات تھی، جو تاریخ میں سب سے زیادہ تھی، اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے دور رکھیں تو فائدہ ہوگا، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا جبکہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کا ورکرز فنڈز فوری طور سندھ کو دیا جائے، تاکہ سندھ پھر سے ویلفیئر کام کرسکیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے خواتین کیلئے انقلابی قدم کا آغاز ہوا تھا، مزدوروں کو صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے ہیلتھ کوریج دی جا رہی ہے، یہ کارڈ سندھ میں رہنے والے ہر مزدور کیلئے کارآمد ہے۔


خبر کا کوڈ: 930535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930535/بلاول-بھٹو-نے-انتخابی-اصلاحات-پر-حکومت-سے-تعاون-کا-عندیہ-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org