0
Monday 3 May 2021 21:12

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 3733 نئے کیسز ظاہر

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 3733 نئے کیسز ظاہر
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں گزشتہ شام سے مزید 51 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ مہلوکین میں ایک 25 اور دوسرا 35 سالہ شہری بھی شامل ہیں۔ 16 تازہ اموات جموں صوبے میں واقع ہوئیں جبکہ 35 افراد وادی کشمیر میں انتقال کر گئے۔ وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2405 تک پہنچ گئی ہے۔ صرف یکم اپریل سے کورونا وائرس کی وجہ سے چار سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق آج کورونا سے مرنے والوں میں کولگام کی ایک 77 سال خاتون شامل ہے جس کو گذشتہ روز ضلع اسپتال کولگام میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسی طرح ہمدانیہ کالونی بمنہ سرینگر کی ایک 58 سالہ خاتون صدر اسپتال میں دم توڑ بیٹھی۔ جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے مزید 3733 کیس سامنے آئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 51 مریض جاں بحق ہوگئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ وادی کشمیر میں 16 جبکہ صوبہ جموں میں 35 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش