0
Monday 3 May 2021 20:32

پنجگور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، عبد القادر بلوچ کی حکومت سے مدد کی اپیل

پنجگور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، عبد القادر بلوچ کی حکومت سے مدد کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ بزرگ سیاستدان سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں طوفانی بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پنجگور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں ژالہ باری اور سیلابی ریلوں سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے بڑی تعداد میں رہائشی مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں۔ گھریلو اشیاء سمیت مال مویشی بڑی تعداد میں نقصان ہوئے ہیں، مکانات گرنے سے ایک شخص کے جاں بحق اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متاثرین میں اکثریت دیہاڑی دار مزدور اور غریب لوگوں کی ہے، صوبائی وفاقی حکومت پنجگور کی طوفانی بارشوں کے متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کرے۔

جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں شدید بارشوں سے بڑی تعداد میں رہائشی مکانات اور چاردیواری کا نقصان ہو چکا ہے، جنکے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں وہ متاثرین شدید گرمی اور روزے کی حالت میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے بلوچستان اور وفاقی حکومت خصوصاً وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کی کہ ہنگامی بنیادوں پر پنجگور میں بارشوں سے متاثرین کی مدد کی جائے اور ان کے نقصانات کا جائزہ لینے اور ان کے بحالی کے لئے حکومتی سطح پر ایک ذمہ دار کمیٹی تشکیل دیکر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لے کر متاثرین کی داد رسی کی جائے کیونکہ ان کی تمام جمع پونجی طوفانی بارشوں کے نذر ہو گئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 930547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش