QR CodeQR Code

موجود صورتحال سے نمٹنے کیلئے علماء، مشائخ اور میڈیا پرسنز مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں، گورنر بلوچستان

3 May 2021 20:43

اپنے بیان میں امان اللہ یاسینزئی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مختلف بحرانوں سے نمٹتے وقت حکومتی اقدامات کے علاوہ ہماری جاندار قومی اقدار بھی کھل کے سامنے آتی ہیں اور بحران سے نکالنے میں صاحب حیثیت لوگ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے تمام اصولوں کو سختی سے اپنانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی وباء کے معاملے میں احتیاط ہی بہتر علاج ہے۔ گورنر نے حکومتی اقدامات اور بھرپور عوامی آگہی مہم کی بدولت عوام کے رویوں میں تعمیری تبدیلی اور طرز زندگی میں مثبت پہلو نمودار ہونے کو ایک خوش آئند عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی سطح پر احتیاطی تدابیر کی یہی پاسداری برقرار رہی تو بہت جلد ہم کرونا وائرس پر مکمل قابو پانے میں سرخرو ہو جائینگے۔ گورنر بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں علماء مشائخ اور میڈیا پرسنز کا بہت اہم کردار ہے اور موجود صورتحال سے نمٹنے میں بھی وہ مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

گورنر امان اللہ یاسینزئی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مختلف بحرانوں سے نمٹتے وقت حکومتی اقدامات کے علاوہ ہماری جاندار قومی اقدار بھی کھل کے سامنے آتی ہیں اور بحران سے نکالنے میں صاحب حیثیت لوگ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام صاحب ثروت افراد پر زور دیا کہ کرونا وائر س کے باعث کاروباری و تجارتی مراکز کی بندش سے تمام محنت کش طبقہ کئی مشکلات سے دوچار ہے، اس لئے ضروری ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں انکی بھرپور مدد کریں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں اپنی آمدورفت کو محدود اور غیر ضروری رابطوں کو ختم کریں۔


خبر کا کوڈ: 930549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930549/موجود-صورتحال-سے-نمٹنے-کیلئے-علماء-مشائخ-اور-میڈیا-پرسنز-مؤثر-کردار-ادا-کر-سکتے-ہیں-گورنر-بلوچستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org