0
Monday 3 May 2021 21:28

ہمیں اپنی توجہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر مرکوز کرنی چاہیئے، جام کمال خان

ہمیں اپنی توجہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر مرکوز کرنی چاہیئے، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہم وقت کو ایک دوسرے کو اندر اور باہر پھینکنے کی منصوبہ بندی میں ضائع کر دیتے ہیں، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ ہم اپنی توجہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر مرکوز کریں مگر زیادہ تر ہم اس وقت کو ایک دوسرے کو اندر اور باہر پھینکنے کی منصوبہ بندی میں ضائع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ میڈیا پر کی جانے والی باتوں سے محظوظ نہیں بلکہ تنگ ہوتے ہیں۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور نظام کا احترام لازم ہے کسی ایک شخص کے برے برتاؤ کا اثر دیگر لوگ بھی لیتے ہیں، پہلے لوگوں نے تربت میں استاد کے ساتھ بدتمیزی کی شکایت کی اور جب کاروائی کی گئی تو بدتمیزی کرنے والے شخص کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 930552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش