0
Monday 3 May 2021 22:15

گلگت، معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق

گلگت، معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ گلگت پولیس کے مطابق بسین فرمان محلہ میں معمولی جھگڑے کے دوران ملزم خورشید ولد ابراہیم نے فائرنگ کرکے محمد حسن ولد غلام نبی عمر 16 سال کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے مابین ذاتی معاملات پر تکرار کے بعد ملزم نے پسٹل سے تین فائر کی اور تینوں گولیاں مقتول کے پیٹ میں لگیں جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فوری منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ ملزم خورشید ولد محمد ابراہیم موقع سے فرار ہو گیا۔ ایس ایس پی کی نگرانی میں بسین پولیس سٹیشن کارروائی میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 930557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش