QR CodeQR Code

جامعہ بلتستان کے مختلف شعبہ جات میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا تقرر

3 May 2021 22:23

اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واجد خان کو ڈیپارٹمنٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ کامرس، ڈاکٹر صابر علی کو ڈیپارنمنٹ آف ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذاکر قمر کو شعبہ ریاضی کا ہیڈ مقرر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بلتستان میں مختلف  شعبہ جات میں نئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو قلمدان سونپ دیا گیا۔ رجسٹرار جامعہ بلتستان سکردو کی جانب سے جاری کیے گئے آڈر کے مطابق اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واجد خان کو ڈیپارٹمنٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ کامرس کا ہیڈ آف ڈپیارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واجد خان نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور ایک عرصہ سے تدریس کے شعبے سے وابسطہ ہیں۔ ڈاکٹر صابر علی کو ڈیپارنمنٹ آف ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ کا ہیڈ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صابر نے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور جامعہ ہذا میں بطور  لیکچرار تعینات ہیں۔ اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذاکر قمر کو شعبہ ریاضی کا ہیڈ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر قمر نے ریاضی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور جامعہ ہذا میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ تینوں نئے مقرر ہونے والے شعبہ جاتی صدور کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930560/جامعہ-بلتستان-کے-مختلف-شعبہ-جات-میں-ہیڈ-ا-ف-ڈیپارٹمنٹ-کا-تقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org