QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حکم پر لاوارث یتیم بچے کو سہارا مل گیا

3 May 2021 22:46

بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ بچہ انور ولد اکبر علی کا تعلق مردان سے ہے اور وہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔ انور کے والدین جائیداد کے تنازع پر قتل کردیئے گئے اور جائیداد پر چچا قابض ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا لاوارث اور بیمار بچے کے مسیحا بن گئے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے بچے کو “زمونگ کور” بھیجنے اور علاج شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ بچہ انور ولد اکبر علی کا تعلق مردان سے ہے اور وہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔ انور کے والدین جائیداد کے تنازع پر قتل کردیئے گئے اور جائیداد پر چچا قابض ہوگیا۔ بچے کا کوئی وارث نہیں جس کے باعث وہ بس اسٹینڈ پشاور میں رہتا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بچے کو جائیداد کا حق دلانے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔ محمود خان نے بچے کو کپڑے اور دیگر تحائف بھی دیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت غریبوں، لاچاروں کی مددگار ہے، پناہ گاہ، کوئی بھوکا نہ سوئے اور دیگر پروگرام غریبوں کی فلاح کیلئے شروع کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 930561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930561/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-کے-حکم-پر-لاوارث-یتیم-بچے-کو-سہارا-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org