QR CodeQR Code

ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان

3 May 2021 23:35

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی پیداواری قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کے بعد اب مارکیٹ میں قیمت 110 روپے فی کلو، گھریلو سیلنڈر 1270 روپے اور کمرشل سیلنڈر 4794 روپے میں دستیاب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی ایل پی جی کیلئے مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کے لئے رمضان المبارک اور عید کا تحفہ سامنے آیا ہے، چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق صرف 2 دن میں پاکستانی ایل پی جی پروڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47 روپے کو کم کر کے 47,000 مقرر کردی، اوگرا نے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1,572 روپے اور  کمرشل سلنڈر کی قیمت 6,050 روپے مقرر کی تھی۔

ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے گھریلو سیلنڈر 300 روپے اور کمرشل سیلنڈر 1250 روپے سستا ہو گیا ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی پیداواری قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کے بعد اب مارکیٹ میں قیمت 110 روپے فی کلو، گھریلو سیلنڈر 1270 روپے اور کمرشل سیلنڈر 4794 روپے میں دستیاب ہے، اور پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں 100 روپے فی کلو پر آگئی ہے، جب کہ پہاڑی علاقے (گلگت بلتستان، باغ، آزاد کشمیر وغیرہ) میں 115 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 930581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930581/ایل-پی-جی-کی-قیمت-میں-27-روپے-فی-کلو-کمی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org