QR CodeQR Code

بنگلا دیش میں مسافر بردار کشتی بحری جہاز سے ٹکرا گئی، 26 جاں بحق

4 May 2021 00:50

پدما دریا میں مسافروں سے کھچا کھچ بھری اسپیڈ بوٹ ايک بڑے بحری جہاز سے ٹکرا گئی۔ کشتی الٹنے کی وجہ سے 30 سے زائد افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 5 افراد کو بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ بنگلا ديش ميں ایک مسافر بردار کشتی بحری جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 30 سے افراد ڈوب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا ديش کے پدما دریا میں مسافروں سے کھچا کھچ بھری اسپیڈ بوٹ ايک بڑے بحری جہاز سے ٹکرا گئی۔ کشتی الٹنے کی وجہ سے 30 سے زائد افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 5 افراد کو بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا جب کہ اب تک 26 نعشیں نکالی جا چکی ہے۔ 4 افراد کے اب بھی لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث امدادی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا ديش ميں ایسے واقعات بدانتظامی اور ناقص بنيادی ڈھانچے کی وجہ سے عام ہيں۔ نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ تاہم تاحال اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے کہ ڈوب جانے والے مسافروں کی منزل کیا تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے پہلے ہفتے میں بھی دو کشتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 930586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930586/بنگلا-دیش-میں-مسافر-بردار-کشتی-بحری-جہاز-سے-ٹکرا-گئی-26-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org