0
Tuesday 4 May 2021 01:16

وزیر خزانہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ ناجائز قرار دیدیا

وزیر خزانہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ ناجائز قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ ناجائز قرار دیتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرام پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا۔ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ زیادتیاں کیں، بجلی ٹیرف بڑھانے سے کرپشن بڑھے گی، اکانومی کا پہیہ نہیں چل رہا اور آئی ایم ایف بجلی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے، جی ڈی پی گروتھ پانچ فیصد تک نہ لے کر گئے تو آئندہ چار سے پانچ سالوں تک ملک کا اللہ حافظ ہے۔ فیض اللہ کموکا کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام پر نظرثانی کا عندیہ دیا۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ زیادتی کی، آئی ایم ایف کا بجلی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ نا جائز ہے، آئی ایم ایف سے کہا کہ گردشی قرضہ کم کریں گے لیکن ٹیرف بڑھانا سمجھ سے باہر ہے۔

وزیر خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے ملک میں شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم معاشی پالیسی نہیں، معیشت کی بحالی اور استحکام کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، حکومت جن اداروں کو نہیں چلا سکتی ان کی نجکاری کر دی جائے گی۔ کمیٹی اجلاس کے دوران کمیٹی رکن رمیش کمار نے کہا کہ شوکت عزیز سے اب تک جتنے وزیر خزانہ آئے معیشت کو استحکام نہ دلوا سکے، جس پر وزیر خزانہ بولے پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں لیکن آپ مجھے نہ بتائیں کہ کیا پلان بنانے ہیں، میں نے آئی ایم ایف سے بہتر انداز میں مذاکرات کیے اور میرے دور میں این ایف سی ہوا۔
خبر کا کوڈ : 930587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش