0
Tuesday 4 May 2021 11:34

لاہور، ادارہ منہاج الحسینؑ میں یوم علیؑ کی مجلس اور جلوس کا اہتمام

لاہور، ادارہ منہاج الحسینؑ میں یوم علیؑ کی مجلس اور جلوس کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جوہر ٹاون کے ادارہ منہاج الحسین علیہ السلام سے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے نکلنے والا جلوس اپنے راستوں سے ہوتا ہوا، واپس ادارہ منہاج الحسینؑ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس میں عزا داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں ادارہ منہاج الحسینؑ میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزاء سے رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، علامہ سید ساجد حسین تقوی اور مولانا سید اقبال حسین بجاڑ نے خطاب کیا۔

مجلس عزاء کے اختتام پر جلوس شبیہ تابوت شہید ِعدل و عدالت، شہیدِ محرابِ مسجدِ کوفہ، مظلومِ کائنات، حضرت علی علیہ السلام برآمد ہوا، جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، واپس ادارہ منہاج الحسین علیہ السلام میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عزادار پورے راستے نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے۔ اس دوران کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ اس موقع سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 930624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش