QR CodeQR Code

لاہور، امامیہ کالونی میں یوم علیؑ کے جلوس پر پولیس کا دھاوا، متعدد عزادار گرفتار

4 May 2021 09:32

جلوس برآمد ہونے لگا تو پولیس کی بھاری نفری نے دھاوا بول دیا، عزاداروں پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد عزاداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ امامیہ کالونی کی تنظیم ‘‘شیعہ شہریان پاکستان’’ کے کنوینئر سید وقار الحسنین نقوی نے جلوس پر پولیس کیجانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار عزاداروں کو فوری رہا کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی امامیہ کالونی میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس کو برآمدگی سے روک دیا گیا۔ امامیہ کالونی امام بارگاہ سے جلوس برآمد ہونے لگا تو پولیس کی بھاری نفری نے دھاوا بول دیا، عزاداروں پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد عزاداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ امامیہ کالونی کی تنظیم ‘‘شیعہ شہریان پاکستان’’ کے کنوینئر سید وقار الحسنین نقوی نے جلوس پر پولیس کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار عزاداروں کو فوری رہا کیا جائے، اگر عزاداروں کو رہا نہ کیا گیا تو جی ٹی روڈ بلاک کرکے دھرنا دیدیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سید وقارالحسنین نقوی سمیت ان کے چار بیٹوں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ وقارالحسنین کے ایک بیٹے کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پولیس نے کورونا وبا کے باعث انتظامیہ کو یوم شہادت حضرت علیؑ کا جلوس برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 930625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930625/لاہور-امامیہ-کالونی-میں-یوم-علی-کے-جلوس-پر-پولیس-کا-دھاوا-متعدد-عزادار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org