0
Tuesday 4 May 2021 11:28

حضرت علی المرتضیؑ کی ذات نکتہ اتحاد ہے، مولانا عاصم مخدوم

حضرت علی المرتضیؑ کی ذات نکتہ اتحاد ہے، مولانا عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ یومِ شہادت حضرت علی المرتضیؑ کے موقع پر کُل مسالک علماء بورڈ کی جانب اتحادِ امت کیلئے شالا مار لنک روڈ لاہور میں عظمت حیدر کرارؑ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ  کے ماننے والے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں، امیر المومنین حضرت علی المرتضیؑ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ مولانا محمد عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ حضرت علی المرتضیؑ کی ذات نکتہ اتحاد ہے، فرقہ واریت اور فساد سے بچاو کے لیے کیلئے حضرت علی المرتضیؑ کی تعلیمات سے راہنمائی لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ گھرانہِ شیرِ خدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، اسلام کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں خاندان رسول کی ہیں۔ سیمینار میں مختلف مسالک کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی اور سیرت امیر المومنین کو وحدت امت کیلئے بنیاد قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 930638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش