QR CodeQR Code

حکومت اب بھی سنجیدہ نہیں صرف تماشے جاری ہیں، شہباز شریف

4 May 2021 12:30

(ن) لیگ کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکمران خدا ترسی کریں اور چینی کے لیے قطاروں میں کھڑی ماؤں بہنوں کو اس توہین سے نجات دلائیں۔


اسلا ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر  اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سرپرستی میں قوم کا آٹا چینی نہ لوٹا جاتا تو آج قوم آٹا چینی کے لیے یوں دھکے نہ کھا رہی ہوتی۔ (ن) لیگ کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صرف تماشے جاری ہیں، حکومت اب بھی کورونا، معیشت، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل پر توجہ دینے میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران خدا ترسی کریں اور چینی کے لیے قطاروں میں کھڑی ماؤں بہنوں کو اس توہین سے نجات دلائیں، خیبرپختونخوا میں قطاروں میں لگے لوگوں کو آٹا نہیں مل رہا۔ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کے اسسٹنٹ کمشنر پر برہمی کے واقعے پر کہا کہ اپنی غلط پالیسیوں سے ہونے والی مہنگائی کا غصہ خاتون افسر پر نکالنا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 930641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930641/حکومت-اب-بھی-سنجیدہ-نہیں-صرف-تماشے-جاری-ہیں-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org