0
Tuesday 4 May 2021 12:37

موٹر وے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 11 افراد جاں بحق

موٹر وے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 11 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ موٹروے ایم ون پر مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بس لاہور سے مردان جا رہی تھی کہ موٹروے ایم ون پر برہان انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 930643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش