0
Tuesday 4 May 2021 13:24

سی پیک قومی ترقی کا منصوبہ ہے، کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی، عاصم باجوہ

سی پیک قومی ترقی کا منصوبہ ہے، کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی، عاصم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ سی پیک قومی ترقی کا منصوبہ ہے اور کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔ کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2 سال قبل گوادر فری زون فیز 60 ایکٹر پر شروع کیا تھا اور اس وقت وہاں آبادی ہے، 12 میں سے 6 فیکٹریوں کی تعمیرات مکمل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے سی پیک کے تحت بڑھتی معاشی سرگرمیوں سے متعلق بتایا کہ وہاں ایک فیکٹری نے پروڈکشن شروع کر دی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ فیز 2 کا آغاز ہونے والا ہے جو 22 سو ایکٹر پر محیط ہے اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ پشاور سے کراچی موٹر وے میں صرف ایک حصہ باقی رہ گیا ہے جو سکھر سے حیدر آباد تک کا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بہت جلد اس حصے کی تعمیرات کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے ڈی آئی خان موٹر وے کا منصوبہ چین نے منظور کر لیا ہے جبکہ ژوب سے کوئٹہ کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ 2 سے 3 برس میں تمام روٹس آپس میں مل جائیں گے اور گوادر تک بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ مغربی روٹس کی تکمیل سے ملحقہ علاقوں اور قصبوں کے نوجوانوں کو نوکری میسر ہو گی۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سڑکوں، انرجی اور فائبر اوپٹک سے نکل کر زراعت اور اسپیشل اکنامک زون میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ کا باعث اور جی ڈی پی میں اضافے کا باعث ہو گا وہ سب زراعت اور اسپیشل اکنامک زون کی بدولت ہو گا۔ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ چائنیز آئی ٹی سیکٹر میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش