QR CodeQR Code

اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، عمران خان

4 May 2021 15:17

او آئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی کوشش کر رہا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے مسلمان متاثر ہوتے ہیں،اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے او آئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو میں کہا کہ اسلاموفوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نیں ہوتا، او آئی سی اسلام کےصحیح تشخص کو اجاگر کرنے اورعالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ملکوں کے سفیروں کی ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اظہاررائے کی آزادی کی آڑمیں توہین رسالت ﷺ سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے، او آئی سی اس حوالے سے عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے میں کردارادا کرے۔ عمران خان نے تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کیلئے قانونی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اسلام کے صحیح تشخص اور امن کے پیغام کو اجاگر کرے۔


خبر کا کوڈ: 930672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930672/اسلامو-فوبیا-کے-خاتمے-لئے-اجتماعی-کاوشوں-کی-ضرورت-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org