QR CodeQR Code

شہر مارب میں یمنی فورسز کی بڑی کامیابی، جارح اتحاد کے 125 سے زائد کمانڈر و جنگجو ہلاک

4 May 2021 15:43

عرب روزنامے "الاخبار" کیمطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یمنی صوبے مأرب میں ریاض کیساتھ وابستہ جارح قوتوں کو شدید حزیمت کا منہ دیکھنا پڑا ہے جسکے دوران اعلی فوجی قیادت سمیت اُنکے کم از کم 125 جنگجو ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے صوبہ مأرب میں جارح فورسز کے خلاف جاری کلین سویپ آپریشن کے دوران انصاراللہ فورسز کی جانب سے پیشقدمی جاری ہے جبکہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے حمایت یافتہ سابق و مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کے جنگجوؤں کی جانب سے گذشتہ کئی دنوں سے شہر مأرب کے مغرب میں واقع تزویراتی علاقے "الطلعہ الحمراء" پر دوبارہ قبضہ جمانے کے لئے متعدد ناکام حملے بھی کئے جا چکے ہیں۔ عرب روزنامے "الاخبار" کے مطابق جارح سعودی-اماراتی فوجی اتحاد کے وسیع ہوائی کور کے باوجود، کہ جس کے دوران گذشتہ جمعے کے روز ہی مأرب کے مختلف مقامات پر 100 سے زائد ہوائی حملے کئے گئے ہیں؛ منصور ہادی کے جنگجو شہر کے مشرق میں واقع "حملہ الدحلہ" نامی علاقے پر قبضہ جمانے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے "الطلعہ الحمراء" پر اپنا کنٹرول بحال کرنے کے بعد اب شہر مأرب کے شمال مغرب کی جانب پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے دوران انہوں نے جارح فورسز کی جانب سے ہونے والے تازہ حملوں کو شدت کے ساتھ پسپا کر دیا ہے۔ الاخبار کا لکھنا ہے کہ جارح قوتوں کے متعدد حملے پسپا کرنے کے بعد انصاراللہ فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر مأرب کے شمال مشرق میں واقع "المیل" نامی علاقے تک پیشقدمی کر کے "الطلعہ الحمراء" کے مشرق میں واقع "القباقیب" اور "الحنافیر" نامی علاقوں پر قابض جنگجوؤں کے خلاف ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں جارح فورسز کے کم از کم 125 جنگجو مارے گئے ہیں۔

عرب اخبار نے شہر مأرب کے قبائلی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے منصور ہادی فورسز کو، یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے گذشتہ بدھ کے روز آزاد کروائے گئے علاقوں کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لانے کا ٹاسک سونپا گیا تھا جس کے بعد منصور ہادی کے جنگجوؤں کی جانب سے شہر کے مغربی و شمال مغربی علاقوں کی طرف سے ایک وسیع حملہ شروع کیا گیا جسے یمنی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے متعدد نئے علاقوں پر بھی اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاض کے ساتھ وابستہ جارح قوتوں کو شدید حزیمت کا منہ دیکھنا پڑا ہے جس کے دوران فوجی قیادت سمیت اُن کے کم از کم 125 جنگجو ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 930678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930678/شہر-مارب-میں-یمنی-فورسز-کی-بڑی-کامیابی-جارح-اتحاد-کے-125-سے-زائد-کمانڈر-جنگجو-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org