QR CodeQR Code

عراق، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دارالحکومت سے 1 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

4 May 2021 15:45

عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کیمطابق سکیورٹی فورسز کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد صوبہ بغداد کے مغربی حصے میں واقع ایک چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران پکڑا گیا ہے جسکا تعلق "منطقہ جنوب" نامی دہشتگرد تنظیم کیساتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے دارالحکومت بغداد سے 1000 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جسے حتمی طور پر دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کے مطابق اس بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد صوبہ بغداد کے مغربی حصے میں واقع ایک چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران پکڑا گیا ہے جس کا تعلق "منطقہ جنوب" نامی دہشتگرد تنظیم کے ساتھ ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا 1 ٹن دھماکہ خیز مواد خودکش گاڑیوں اور دیسی ساختہ بموں کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 930680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930680/عراق-دہشتگردی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-دارالحکومت-سے-1-ٹن-دھماکہ-خیز-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org