QR CodeQR Code

میانمار میں پارسل بم دھماکے میں رکن اسمبلی سمیت 5 افراد ہلاک

4 May 2021 15:45

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے ایک گاؤں میں فوجی بغاوت کے بعد ایک رکن اسمبلی، فوجی احکامات ماننے سے انکار کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ خفیہ طور پر رہائش اختیار کیے ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ میانمار میں پارسل دھماکے میں معزول حکمراں آنگ سان سوچی کی جماعت کے معزول رکن اسمبلی اور فوجی بغاوت کے مخالف 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے ایک گاؤں میں فوجی بغاوت کے بعد ایک رکن اسمبلی، فوجی احکامات ماننے سے انکار کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ خفیہ طور پر رہائش اختیار کیے ہوئے تھے۔ اُن کے ٹھکانے پر ایک پارسل آیا جسے کھولنے پر زور دار دھماکا ہو گیا۔ دھماکے میں رکن اسمبلی، 3 پولیس اہلکار اور پڑوسی ہلاک ہو گئے۔ پارسل دھماکے کے علاوہ ملک میں دیگر دو دھماکے بھی ہوئے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔گزشتہ روز بھی میانمار کی علیحدگی پسند جماعت نے ایک ملٹری ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ یکم فروری میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک میں دھماکوں اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930681/میانمار-میں-پارسل-بم-دھماکے-رکن-اسمبلی-سمیت-5-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org