0
Tuesday 4 May 2021 16:08

سیّدنا علی المرتضیؑ شجاعت و دیانت کے عظیم پیکر تھے، طاہر رضا بخاری

سیّدنا علی المرتضیؑ شجاعت و دیانت کے عظیم پیکر تھے، طاہر رضا بخاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام ایوان اوقاف لاہور میں "حضرت سیّدنا علی المرتضیٰؑ کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کی۔ جبکہ مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری، مولانا احمد رضا سیالوی، مفتی محمد عمران حنفی، علامہ محمد سجاد الجوادی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ علیہ السلام شجاعت و دیانت کے عظیم پیکر اور علم و حکمت کا گوہرِ تابدار تھے، آپؑ کی زندگی ایمان ِخالص، یقینِ محکم اور عشق رسالت مآب ﷺ سے عبارت تھی۔

ڈی جی مذہبی امور پنجاب نے مزید کہا کہ آپؑ نے ایک ایسے مثالی معاشرے کی تشکیل فرمائی جس میں اعلیٰ انسانی اقدار کو تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کو فروغ میسر آیا۔ اس موقع پر مولانا اسحاق ساقی نے کہا کہ آپؑ کا عہد خلافت، اخوت، مساوات اور عدل اجتماعی کا مظہر اور بلند نصب العین کا آئینہ دار تھا۔ مفتی عمران حنفی نے کہا کہ آپ نے اپنے عہدِ خلافت کے آغاز پر پیدا شدہ فتنوں کو نیست و نابود کرکے جرأت واستقلال کا ثبوت دیا۔
خبر کا کوڈ : 930683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش