QR CodeQR Code

عید کی 10 چھٹیوں سے صنعت کو بہت نقصان ہوگا، زبیر موتی والا

4 May 2021 16:31

ایک بیان میں چیئرمین بزنس مین گروپ کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیاں 3 سے 4 دن ہونی چاہئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں 10 دن صنعت بند ہوگی تو انڈسٹری کو بہت نقصان ہوگا۔ عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیاں 3 سے 4 دن ہونی چاہئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔ زبیر موتی والا کا مزید کہنا ہے کہ صبح 6 بجے دکانیں کھولنا کراچی کے تاجروں کا مزاج نہیں، اس کیلئے دن 12 سے رات 12 تک وقت دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کاروباری اوقات کو اسمارٹ طریقے سے مینج کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 930685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930685/عید-کی-10-چھٹیوں-سے-صنعت-کو-بہت-نقصان-ہوگا-زبیر-موتی-والا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org