QR CodeQR Code

وزیراعظم اسمبلیاں نہیں توڑیں گے کیونکہ سلیکشن دوبارہ نہیں ہوگا، مرتضیٰ وہاب

4 May 2021 17:06

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اب آئے گا عمران اور سب پریشان، شاید وزیراعظم کو احساس ہو اور عوام اور ریلیف دیں، یہ لوگ احتساب اور شفافیت کی بات کرتے تھے، ہم تو کہتے تھے کہ کرپشن بڑھی ہے، اب وزیرخزانہ بھی کہہ رہا ہے۔


سندھ حکومت کے ترجمان  مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں وزیراعظم اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، کیونکہ یہ غلطی، یہ سلیکشن دوبارہ نہیں ہوگا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کی، ان کا وزیراعظم عمران خان کے بغیر پروٹوکول کے دورے پر ردّعمل دیتے ہوئےکہنا ہے کہ جس بازار میں کپتان گئے وہاں کوئی بھی شخص نہیں تھا، میں کپتان اور ان کے وڈیو گرافرز کی پرفارمنس دیکھ رہا تھا، وزیراعظم صاحب سب بہتر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جس بازار میں کپتان گئے وہاں کوئی بھی شخص نہیں تھا، یا تو اتنی مہنگائی ہوگئی ہے کہ عام آدمی چیزیں نہیں خرید سکتا، لوگ آپ کو کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے اور آپ کو احساس نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آئے گا عمران اور سب پریشان، شاید وزیراعظم کو احساس ہو اور عوام اور ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 30 اپریل تک 11 فیصد تک پہنچ چکی ہے، کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے، گندم کی قیمتوں میں 19 فیصد، مرغی کی قیمت میں85 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں ایک سال میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، خان صاحب بار بار کہتے اور بیان دیتے ہیں کہ معیشت کو ٹھیک کیا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں برآمدات 26 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے یہ لوگ احتساب اور شفافیت کی بات کرتے تھے، ہم تو کہتے تھے کہ کرپشن بڑھی ہے، اب وزیرخزانہ بھی کہہ رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ این 249، ڈسکہ اور دیگر علاقوں میں جو ہوا وہ عوام کا غصہ ہے، بلدیہ ٹاؤن کے جو جو مسائل ہیں ان کا تدارک پی پی کرتی آئی ہے،  کراچی بلدیہ میں ہم نے سڑکیں بنوائی ہیں ہمارے کام کو دیکھ کر عوام نے ووٹ دیا،  ہم بلدیہ ٹائون کے ووٹرز کے ووٹوں کا مان رکھیں گے،  این اے 249 میں ہم کیسے ان کی حق تلفی کرسکتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مارچ میں پاکستان کی 5.2 ارب روپے کی ایکسپورٹ ہوئی، ہم زرعی ملک ہیں مگر کپاس بھی ہم درآمد کر رہے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ انہوں نے امپورٹ کو ڈبل اور ایکسپورٹ کو کم کردیا ہے، اسٹاک ایکسیچنج کی انڈکس میں پانچ ماہ میں پانچ فیصد کمی ہوئی، سرمایہ داروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930688/وزیراعظم-اسمبلیاں-نہیں-توڑیں-گے-کیونکہ-سلیکشن-دوبارہ-ہوگا-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org