QR CodeQR Code

این اے 249، مصطفیٰ کمال نے دوبارہ پولنگ کی درخواست دیدی

4 May 2021 17:33

چیئرمین پی ایس پی نے الیکشن کمیشن کو لکھا کہ پولنگ والے روز 30 سے ​​زائد پولنگ اسٹیشنوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں فراہم کیا گیا جبکہ 100 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ 7 گھنٹے سے زائد موخر رکھا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرادی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے الیکشن کمیشن کو لکھا کہ پولنگ والے روز 30 سے ​​زائد پولنگ اسٹیشنوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں فراہم کیا گیا جبکہ 100 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ 7 گھنٹے سے زائد موخر رکھا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی اور کارکنان پر حملے کا الزام بھی عائد کیا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن میں مؤقف اپنایا تھا کہ پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کئے گئے تھے جبکہ حلقے کے 167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے۔


خبر کا کوڈ: 930698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930698/این-اے-249-مصطفی-کمال-نے-دوبارہ-پولنگ-کی-درخواست-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org