0
Tuesday 4 May 2021 18:50

کمزور و لڑکھڑاتی اسرائیلی کابینہ "ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی" کو روک نہیں پائیگی، بنجمن نیتن یاہو

کمزور و لڑکھڑاتی اسرائیلی کابینہ "ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی" کو روک نہیں پائیگی، بنجمن نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے حوالے سے حاصل ہونے والی پیشرفت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کی کمزور حکومت ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل میں موجود سیاسی بحران کے سبب "گھومتی حکومت" (Rotation Government) تصویب کی گئی ہے جس کے مطابق یامنیا سیاسی پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے بنجمن نیتن یاہو سے درخواست کی ہے کہ پہلے مرحلے میں وہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالے جبکہ بنجمن نیتن یاہو نے نفتالی بینیٹ کی درخواست قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس طرح کی کمزور و لڑکھڑاتی حکومت ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کو روک نہیں پائے گی۔

بنجمن نیتن یاہو نے فیس بک پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں دائیں بازو کے سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئی کابینہ کی تشکیل میں بڑھ چڑھ کر مدد فراہم کریں۔ غاصب صیہونی وزیراعظم نے لکھا کہ ہمیں ان سخت دنوں میں بے بنیاد نفرت میں گرفتار رہنا چاہئے اور نہ ہی دائیں بازو میں موجود ایسی دشمنی کو پالنا چاہئے جو نئی کابینہ کی تشکیل میں بڑی رکاوٹ ہے۔ بنجمن نیتن یاہو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمیں اوسلو المیے اور بائیں بازو کی کابینہ کی تشکیل کی جانب نہیں جانا چاہئے جس میں دایاں بازو صرف نمائشی کردار کا حامل ہو گا جبکہ ایسی انتہائی کمزور و بکھری ہوئی کابینہ کوئی کام انجام دینے کے قابل نہ ہو گی۔ غاصب صیہونی وزیراعظم نے لکھا کہ ایسی کابینہ حتی ایران کی جانب سے اپنے جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششوں کو بھی روک نہ پائے گی۔
خبر کا کوڈ : 930707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش