QR CodeQR Code

اسرائیل نے جاری سال کی ابتداء سے تاحال 58 فلسطینی عمارتیں تباہ کر ڈالی ہیں، ہیوم رائٹس مانیٹر

4 May 2021 19:28

یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ غاصب صهیونی رژيم نے گزشتہ 4 ماه کے دوران 3 فلسطینی گھروں پر قبضہ جمانے کیساتھ ساتھ قدس شریف کے "وادی الربابہ" نامی پورے محلے کو خالی کرنیکا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری اور انہیں بے گھر کرنیکے یہ اقدامات "اپارتھائیڈ نظام حکومت" کی عکاسی کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یورپ بحیرہ روم ہیومن رائٹس مانیٹر کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جاری سال 2021ء کی ابتداء سے لے کر اب تک غاصب صهیونی رژيم اسرائیل نے 58 فلسطینی عمارتوں کو منہدم کیا ہے جن میں 31 گھر اور 27 تجارتی مراکز شامل ہیں جبکہ غاصب صهیونی رژيم نے فلسطینی سرزمین پر 4 ہزار 982 غیر قانونی صیہونی گھروں کی تعمیر کی منظوری بھی دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی قدس شریف میں گذشتہ 4 ماه سے غاصب صهیونی رژيم کی جانب سے فلسطینی گھروں اور تجارتی مراکز کی ضبطی و انہدام میں انتہائی شدت آ گئی ہے جو "تبعیض" و "نسل پرستی" پر مبنی اسرائیلی سیاست میں آنے والی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔ یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ غاصب صهیونی رژيم نے گزشتہ 4 ماه کے دوران 3 فلسطینی گھروں پر قبضہ جمانے کے ساتھ ساتھ قدس شریف کے "وادی الربابہ" نامی پورے محلے کو خالی کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری اور انہیں بے گھر کرنے کے یہ اقدامات "اپارتھائیڈ نظام حکومت" کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس رپورٹ میں قدس شریف کے "شيخ جراح" نامی پورے فلسطینی محلے کے خالی کروائے جانے کے اسرائیلی ارادے کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930715/اسرائیل-نے-جاری-سال-کی-ابتداء-سے-تاحال-58-فلسطینی-عمارتیں-تباہ-کر-ڈالی-ہیں-ہیوم-رائٹس-مانیٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org