QR CodeQR Code

مکمل لاک ڈاؤن کورونا پھیلاؤ روکنے کا واحد طریقہ ہے، راہل گاندھی

4 May 2021 21:28

کانگریس پارٹی کے سابق صدر نے کہا کہ مودی حکومت کی بے عملی کیوجہ سے بہت سارے بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پانے اور وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی اب واحد حل ہے۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا کہ بھارتی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ عدالتی نظام کے تحت غریبوں اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کرکے اس وباء کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی واحد طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی بے عملی کی وجہ سے بہت سارے بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں حکومت کی پالیسی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 وائرس کے متاثرین ملک میں 2 کروڑ سے زائد ہوچکے ہیں، ملک میں کورونا سے 219000 اموات ہوئی ہیں، ایسے میں مودی  کا نیا گھر، وزیر اعظم آفس، وزرا کے دفاتر، پارلیمنٹ بنانا ضروری ہے یا زندگی بچانے والی ادویات، آکسیجن، وینٹی لیٹر یا اسپتال بیڈ دستیاب کرانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930729/مکمل-لاک-ڈاؤن-کورونا-پھیلاؤ-روکنے-کا-واحد-طریقہ-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org