0
Tuesday 4 May 2021 20:55

بھارت میں پھر ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ نئے کورونا کیسز، 3449 ہلاک

بھارت میں پھر ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ نئے کورونا کیسز، 3449 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کے قہر کے درمیان وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.20 لاکھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس دوران ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3449 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس دوران پیر کے روز 17 لاکھ 08 ہزار 390 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 15 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 921 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت  میں 357229 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 02 لاکھ 82 ہزار 833 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3447133 ہوگئے ہیں۔ وہیں ریکارڈ 320289 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 16613292 ہوگئی ہے، جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 222408 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر 81.91 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.00 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.10 فیصد ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 930730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش