QR CodeQR Code

دہلی میں 72 لاکھ راشن کارڈ رکھنے والوں کو آئندہ دو ماہ تک مفت راشن فراہم ہوگا، اروند کیجریوال

4 May 2021 20:56

پورے بھارت میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد سے اب تک 15.89 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ریاست میں 72 لاکھ راشن کارڈ رکھنے والوں کو آئندہ دو ماہ کے لئے مفت راشن دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے دہلی میں ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ہی آٹورکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو پانچ پانچ ہزار روپئے کی مالی مدد دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کووڈ-19 لاک ڈاؤن دو مہینے کے لئے رہے گا۔ واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 10 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

ادھر پورے بھارت میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد سے اب تک 15.89 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے میں 18 سے 44 سال کی عمر کے چار لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3.20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ 19 کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 930732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930732/دہلی-میں-72-لاکھ-راشن-کارڈ-رکھنے-والوں-کو-ا-ئندہ-دو-ماہ-تک-مفت-فراہم-ہوگا-اروند-کیجریوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org